اناسی برس بعد: برصغیر کے افق پر انقلاب کا سرخ سویرا

|تحریر: ارسلان دانی گوپانگ| نام نہاد آزادی کے 79 سال بعد آج ایک بار پھر برصغیر میں ”انقلاب زندہ باد“ کے نعرے گونج رہے ہیں۔ ان نعروں میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں، بالکل اسی طرح جیسے 20ویں صدی میں برطانوی راج اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے والی جدوجہد میں سماج کے […]
لیون ٹراٹسکی کا 86 واں یومِ شہادت: محبت فاتحِ عالم

|تحریر: پارس جان| (نوٹ: یہ مضمون 2016ء میں انقلابِ روس کے عظیم انقلابی رہنما لیون ٹراٹسکی کے 76ویں یومِ شہادت کے موقع پر لکھا گیا تھا اور ہماری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا۔ آج لیون ٹراٹسکی کے 86ویں یومِ شہادت کے موقع پر یہ مضمون دس سال بعد دوبارہ ہماری ویب سائٹ پر […]
افغان ثور انقلاب: ادھورے خواب، عالمی سامراجیت اور سٹالنزم کے جرائم کی کربناک داستان

|تحریر: زلمی پاسون| (نوٹ: یہ مضمون 27 اور 28 اپریل 1978ء کو افغانستان میں برپا ہونے والے ثور انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا تھا۔) آج سے تقریباً 48 سال قبل افغانستان میں برپا ہونے والا ثور انقلاب کسی اچانک پیش آنے والے واقعے کا نام نہیں تھا، بلکہ یہ دہائیوں سے پنپنے […]
ہالی وڈ فلم انڈسٹری: آرٹسٹوں کی بغاوت کی تاریخ
|تحقیق و ترتیب: ثناء اللہ جلبانی| آرٹ اپنی سرشت میں ہی باغی ہوتا ہے۔ جی ہاں! ایسا ہی ایک عظیم آرٹسٹ کے بارے میں بھی کہا جا سکتا ہے۔ آرٹسٹ جہاں ایک طرف انتہائی نفیس اور حساس ترین ہوتا ہے، وہیں پر وہ زبردست انقلابی اور سیاسی حوالے سے لڑاکا کردار کا بھی حامل ہوتا […]
خاندان، اخلاقیات اور طبقاتی جنگ
مذکورہ بالا اقتباس میں بین السطور اخلاقیات کی تعریف سماجی علوم کی ایک شاخ کے طور پر کی گئی ہے۔ بورژوا تعلیم سے پراگندہ کوئی بھی ذہن اس تعریف پر معترض ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بورژوا تعلیم میں ان آفاقی قوانین یا اصولوں کے نظام کو اخلاقیات کہا جاتا ہے جو انسانی افعال اور رویوں […]
ایک سوشلسٹ تبدیلی ہی بنگلہ دیش کے ادھورے انقلاب کو مکمل کر سکتی ہے!
|تحریر: سلمیٰ ناظر| بنگلہ دیش سے شیخ حسینہ کی سفاک حکومت کا خاتمہ ہوئے ڈیڑھ سال ہونے کو ہے۔ 2024ء کی انقلابی تحریک نے جہاں عوام کو اپنی طاقت کا احساس دیا تھا اور شیخ حسینہ کی بدعنوان اور عوام دشمن حکومت کا تختہ اکھاڑا تھا وہاں اس تحریک کی قیادت کی نظریاتی کمزوری نے […]
کوانٹم میکینکس کی کوپن ہیگن تشریح کے خلاف: مارکسزم کے دفاع میں
کوانٹم میکینکس سائنس کا وہ حصہ ہے جو ایٹم اور ذرات کی سطح پر مادے کی حرکت کا مطالعہ کرتا ہے۔ یہ بیسویں صدی کے پہلے نصف میں سائنس دانوں کا تجرباتی اور نظریاتی جواب تھا اُن تضادات کے لیے جو انیسویں صدی کی فزکس میں اُبھرے تھے۔ کوانٹم میکینکس نے سائنس دانوں اور انجینئرز […]
بالشویک اقتدار میں
ملک کی زندگی میں اور فرد کی زندگی میں وہ غیر معمولی دن تھے۔ سماجی اور ذاتی جذبات میں تناؤ عروج پر پہنچا ہوا تھا۔ عوام ایک داستان رقم کر رہے تھے۔ رہنما تاریخ کے قدموں پر قدم رکھ کر چل رہے تھے۔ مارکسزم کا خیال ہے کہ وہ تاریخ کے لاشعوری عمل کا شعوری […]
نومبر 1917ء: انقلاب کی فیصلہ کن رات
انقلاب کا قطعی وقت آ پہنچا تھا۔ سمولنی (مجلس عاملہ کا دفتر) کو ایک قلعے میں تبدیل کیا جا رہا تھا۔ اس کی چھتوں پر دو درجن مشین گن نصب کر دی گئی تھیں۔ یہ پرانی مجلس عاملہ کی روایت تھی۔ سمولنی کا کمانڈ نیٹ کیپٹن گریکوف ایک بہادر سپاہی تھا۔ 24اکتوبر (رائج کیلنڈر کے […]
اینیمل فارم کا سیاسی مقدمہ
1945ء میں منظر عام پر آنے والا تمثیلی ناول اینیمل فارم مختلف حوالوں سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ سامراجی طاقتیں اور سرمایہ دار طبقہ اس ناول کو 1917ء میں روس میں برپا ہونے والے سوشلسٹ انقلاب اور اس کے نتیجے میں تعمیر ہونے والی مزدور ریاست کے خلاف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتے […]