اداریہ: ایران کی عوامی تحریک: دوست کون؟ دشمن کون؟

28دسمبر کو تہران سے شروع ہونے والے احتجاج دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی جاری ہیں اور پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔ ایران کی کرنسی کی قدر میں گراوٹ اور افراطِ زر میں بڑے اضافے کے بعد تہران بازار سے شروع ہونے والے احتجاج ایک ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکے […]

”آزاد“ کشمیر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آگے بڑھتے ہوئے نئی عوامی حکومت کا اعلان کرے!

”آزاد“ کشمیر کی حکومت اور پارلیمنٹ نے پر امن عوامی تحریک پر گولیاں چلا کر اور بے گناہوں کو قتل کر کے اپنی حکمرانی کا حق کھو دیا ہے۔ یہ شہدا اپنی بنیادی ضروریات کے لیے احتجاج کر رہے تھے اور عوام کی وسیع ترین اکثریت ان کے ساتھ ہے۔ ”آزاد“ کشمیر کی موجودہ پارلیمنٹ […]

”آزاد“ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اور شہادتوں کے باوجود لاکھوں عوام کی تحریک جاری

”آزاد“ کشمیر میں آج تیسرے دن بھی عوامی تحریک پر بدترین ریاستی جبر جاری رہا اور اطلاعات کے مطابق اب تک پانچ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ آج تیسرے دن بھی پورے ”آزاد“ کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا۔ اس […]

انڈونیشیا: انقلاب کے پہیے کو آگے کیسے بڑھایا جائے

ہفتے بھر کے اندر، جو کچھ نیم باغیانہ خصائص کے حامل مظاہروں کی صورت شروع ہوا تھا، اب ایک کھلی انقلابی بغاوت میں بدل چکا ہے جس کے رکنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ یہ محض سرکاری عمارتوں اور پولیس تھانوں کو ہی نہیں مسمار کر رہا، بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ […]

انڈونیشیا: حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات کے خلاف نوجوانوں کی انقلابی بغاوت

پیر کے دن، اچانک ہی ہزاروں نوجوان انڈونیشیا کی سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور بہادری کے ساتھ پانی کی توپوں سے لیس سینکڑوں پولیس اہلکاروں کا سامنا کرتے ہوئے ”پارلیمنٹ مردہ“ کا نعرہ لگاتے رہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں آدھی رات کے بعد تک جاری […]

طبقاتی جنگ ہی تمام جنگوں کا خاتمہ کرے گی!

انڈیا اور پاکستان کی چار روزہ جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے حکمران جنگ جیتنے کے دعوے کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب محنت کش عوام کا کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ دونوں ملک کے عوام بھوک، بیماری، بیروزگاری اور ذلت کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے حکمران دفاعی […]

امریکہ: لاس اینجلس میں ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف عوامی تحریک

یہ کاروائیاں آئی سی ای کے بے دخلی کے پرتشدد اور اشتعال انگیز اقدامات میں ایک سنگین اضافہ ہیں، جو اس سے قبل شکاگو (Chicago)، منی ایپلس (Minneapolis) اور جنوبی کیلیفورنیا (Southern California) جیسے علاقوں میں دیکھی جا چکی ہیں۔ ایک طرف اپنے ارب پتی دوستوں کو نوازنے اور دوسری طرف امریکی مزدوروں کا معیارِ […]

گلگت بلتستان: پاک چین سرحد پر کام کرنے والے تاجران کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

قائدین نے میڈیا کو بتایا کہ کسٹم حکام کی غنڈہ گردی سے اس پیشے سے وابستہ تمام افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور اب ان کا روزگار داؤ پر لگ چکا ہے۔ اس لیے وہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے فوج کے ادارے این ایل سی (NLC) کی لوٹ مار […]

گلگت بلتستان: عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کا جیل سے پیغام

گلگت بلتستان پر ریاست پاکستان نے گزشتہ سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے ایک بدترین کالونیل نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کی سرمایہ دار ریاست نے ریاست میں شامل چھوٹی قومیتوں اور محنت کش عوام سے کہیں زیادہ جبر و استحصال کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاکستان میں رسمی طور […]

گلگت بلتستان: لینڈ ریفامز سے متعلق حکومتی بل اور جی بی کے محنت کش عوام کا مؤقف!

گلگت بلتستان میں غیر آباد اراضیات، نالہ جات، چراگاہوں اور پہاڑوں کے ملکیتی حقوق کے بابت اِس خطے کو پاکستان کے انتظامی کنٹرول میں دیے جانے کے بعد مسائل اور مشکلات پیدا ہونے شروع ہو گئے تھے۔ ریاستِ پاکستان نے گلگت بلتستان کے علاقوں اور شاہی ریاستوں میں غیر آباد اراضیات، نالہ جات، چراگاہوں اور […]