کراچی: یوم مئی کے موقع پر انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد!

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن (یکم مئی 2026ء) کے موقع پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیوچر موڑ سے داؤد چورنگی تک ایک شاندار احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں کورنگی میں موجود ٹریڈ یونینز میں منظم محنت کشوں اور ان کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ […]
کراچی: 8 مارچ، محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد!
7 مارچ کو کراچی میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی، کراچی کی طرف محنت کش خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوانِ جوش میں ”خواتین کی آزادی اور انقلابی کمیونزم“ کے عنوان سے لیکچر پروگرام رکھا گیا۔ اس سیشن کو کامریڈ نقش فاطمہ نے چیئر کیا اور لیڈ آف کامریڈ سیدہ فاطمہ موسوی نے دی۔ کامریڈ […]
کراچی: سانحہ گل پلازہ اور بے حس حکمران
17جنوری کی رات گل پلازہ میں ایک ایسا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رات تقریباً 10 بجے پھولوں کی ایک دکان سے شروع ہونے والی آگ نے ہزاروں دکانوں کو خاک کے ڈھیر میں بدل دیا۔ اس سانحے میں قریب 80 افراد جاں بحق ہوئے اور آگ […]
کراچی: کمیونسٹ فیسٹیول ملیر 2025ء، ”اور نکلے ہیں عشاق کے قافلے!“
گزشتہ ہفتے 18 دسمبر کو جمعرات کے دن 250 سے زائد نوجوان اور محنت کش کراچی کے ضلع ملیر میں منعقد ہونے والے کمیونسٹ فیسٹیول 2025ء میں جمع ہوئے۔ یہ کمیونسٹ فیسٹیول ملیر میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کھلے عام منعقد ہونے والا سب سے بڑا انقلابی اور کمیونسٹ اجتماع تھا۔ اس فیسٹیول نے […]
کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں ہراسمنٹ کے خلاف طلبہ کی مزاحمت، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور!
30ستمبر کو آئی او بی ایم میں ہراسمنٹ کا ایک واقعہ پیش آیاجس میں ایک فی میل سٹوڈنٹ کو ٹرانسپورٹ آفس میں ٹرانسپورٹ انچارج جلال خان کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ طالبہ کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔ یہ کوئی پہلا یا آخری واقعہ نہیں انقلابی کمیونسٹ […]
میں نے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کیوں جوائن کی؟
|شہداد بلوچ، کراچی| یہ 13 اگست 2020ء کی بات ہے جب سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے گردش کرتی ہے کہ تُربَت میں FC نے کراچی یونیورسٹی کے ایک نوجوان طالبعلم کو والدین کے سامنے گولیوں سے چھلّنی کر ڈالا! (شہید حیات بلوچ کے سینے پر ہاتھ باندھ کر آٹھ گولیاں ماری گئیں)۔ یہ […]
کراچی: اجرت میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے لیے آرٹسٹک ملینیئرز کے محنت کشوں کی کامیاب ہڑتال!
سندھ حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024ء سے تمام نجی صنعتوں اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت 37 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا لیکن اس کے باوجود کراچی کی اکثریتی فیکٹریوں میں ابھی بھی مزدوروں کو کم از کم اجرت محض 32 ہزار دی جا رہی ہے یا بعض جگہوں پر […]
کراچی یونیورسٹی: اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کے عذابوں کی آماجگاہ!
کراچی یونیورسٹی ملک کا بہت بڑا اور اہم تعلیمی ادارہ ہونے کے باوجود اپنے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین (مستقل و عارضی) کے لیے مسائل اور عذابوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ معاشی بحران جو کہ یہاں پاکستان میں بھی عالمی بحران کا ہی تسلسل ہے، ناقابلِ اصلاح ہو چکا ہے، آئی ایم ایف جیسے سامراجی […]
کراچی: ملیر میں بے روزگاری اور ریتی بجری کی چوری کے خلاف نوجوان اتحاد کا قیام!

ملیر میں ایک لمبے عرصے سے مقامی مافیا کی طرف سے ریتی بجری کی چوری جاری ہے۔ اس چوری میں نہ صرف ریاست بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی حصے دار ہے۔ یہ ریتی بجری کی چوری ملیر ندی سے کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اکثر بارشوں کے بعد پانی قریب […]