یوتھ کنونشن لاہور: سوشلسٹ انقلاب ہی مشعل کے خون کا حقیقی بدلہ ہے!
مشعل کی جدوجہد اور قربانی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ اس کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ مشعل کا قتل پولیس، فوج اور سیکیورٹی سمیت اس ٹوٹ کر بکھرتی ریاست کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
کشمیر: ایک نہ تھمنے والی تحریک
قربانی اور لگن کے جذبات سے سرشار حالیہ لہرسماج کی ہر ایک پرت کو متاثر کر رہی ہے اور اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ اساتذہ، وکلا اور حتیٰ کے تاجر بھی ہڑتالوں کی طرف ہمدردانہ رویہ رکھتے ہیں۔ ریاست کے باہر ہندوستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں آزادی پسند نوجوانوں کی حمایت میں آواز بلند ہوئی ہے۔
کوئٹہ: بیروزگار فارماسسٹس کا احتجاجی مظاہرہ! بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی ڈگریاں اور کوٹ جلا ڈالے!
واضح رہے فارماسسٹس کے احتجاجی کیمپ کو آج 48 واں دن ہے مگر کسی حکومتی نمائندہ نے اُن کے کیمپ تک آنے کی تکلیف نہیں کی۔
تعلیم کی تباہی
| تحریر: زین العابدین | پاکستان بھر میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نئے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم گرما کے ان چند مہینوں میں تعلیمی اداروں کی خوب چاندی ہوتی ہے۔ بھاری فیسوں اور انٹری ٹیسٹوں کے نام پر خوب مال بنایا جاتا ہے۔
کشمیر: سامراجی ریاستوں کے جبر سے آزادی کی تحریک!
تحریر: |راشد خالد| بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ابھرنے والی تحریک شدید ترین ریاستی جبر کے باوجود ابھی تک جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک بھارتی فوجی جارحیت اور مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں 70سے زائد کشمیری شہیدہو چکے ہیں جبکہ 4000سے زائد زخمی ہیں۔ اسی طرح سینکڑوں افراد کو بھارتی افواج نے حراست […]
سب سے بڑی بیماری! ’’سرمایہ داری‘‘
تحریر: |ولید خان| کسی بھی ملک کے باسیوں کیلئے بنیادی ضروریاتِ زندگی ایک خوشگوار اور بامقصد زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہیں اور ان میں کلیدی کردار صحت اور تعلیم کا ہے۔ ایک جسمانی نشونما کیلئے اہم ہے تو دوسری ذہنی نشو نما کیلئے نا گزیر۔ سماج اپنے ارتقائی عمل میں مختلف مرحلوں میں سے گزرتا […]
پاک چین اقتصادی راہداری: سامراجی غلامی کا نیا طوق
تحریر:| آدم پال| ان دنوں بہت سے منصوبوں کے افتتاح کیے جا رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ عنقریب اس ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگ جائیں گی ۔ چین کی طرف سے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا راگ الاپا جا رہا ہے اور حکمران طبقے کے تمام حصے […]
سعودی عرب: لڑکھڑاتی ریاست، ڈوبتی معیشت !
تحریر: |ولید خان| 2016ء کا سال عالمی معیشت میں دھماکہ خیز واقعات سے شروع ہوا۔ دیوہیکل لیکن نحیف عالمی معیشت اپنی جڑوں تک ہل گئی۔ عالمی منڈی میں سٹاک مارکیٹوں کی قدر تقریباً زمین بوس ہو گئی جس میں سرِ فہرست چین کی سٹاک مارکیٹ تھی جو اپنی مالیت کا 30 فیصد کھو چکی ہے۔ […]
نوجوان مستقبل ہیں!
تحریر: | زین العابدین | کہنے کو تو نوجوان پاکستان کی کل آبادی کے قریباً ساٹھ فیصد پر مشتمل ہیں مگر ان نوجوانوں، جن میں طالبعلم اور محنت مزدوری کرنے والے نوجوان دونوں شامل ہیں؛ کے عمومی حالات کیاہیں؟ یہ کیا سوچتے ہیں؟ کیوں سوچتے ہیں؟ یہ نوجوان کن مسائل کا شکار ہیں؟ اس پر […]
سوشلزم ہی راہ نجات ہے!
تحریر: |گل زادہ صافی| حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی کا عذاب جھیلنے والوں کی تعداد چھ کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ہرسال ملک کی محنت کی منڈی میں 25لاکھ سے زیادہ نوجوان آرہے ہیں جن کیلئے ریاست کے پاس دینے کو کچھ بھی نہیں۔ سفید […]