لاہور: پنجاب کالج میں طالبہ کے ریپ کے خلاف بڑے احتجاج، انصاف کے لیے کیسے لڑا جائے؟
یہ کالج ایک بڑے سرمایہ دار میاں عامر کی ملکیت ہے۔ وہی میاں عامر جو دنیا نیوز چینل سمیت کئی اور کاروبار بھی کرتا ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز بھی تعلیمی ادارے نہیں بلکہ اس کا دھندہ ہے جس سے یہ اربوں روپے کماتا ہے۔ اس سرمایہ دار کے پرائیویٹ کالج کی انتظامیہ کا کہنا […]
سری لنکا: نیا صدر پرانا نظام
سری لنکا میں 21 ستمبر کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو عالمی میڈیا نے اس طرح پیش کیا کہ ”مارکسی رجحان کے حامل صدر نے سری لنکا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی“۔ یہ سرخیاں غلط ہیں، لیکن حقائق اتنے ہی سنسنی خیز ہیں۔ پہلی بار، 1948ء میں آزادی کے بعد سے […]
گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنان پر بڑھتا ریاستی جبر!
مورخہ 2 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت شیڈول فور، اور سائبر کرائم میں ڈالنے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے گھڑی باغ تا گلگت پریس کلب ایک علامتی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں نوجوان، طلبہ اور سیاسی […]
پاکستان: آئے گا انقلاب یہاں!
عالمی سطح پر سرمایہ داری کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور سامراجی جنگیں اور خونریزی مختلف خطوں کے ساتھ ساتھ اب مشرقِ وسطیٰ میں بھی ایک باقاعدہ جنگ کی جانب بڑھ چکی ہے۔ اس تمام صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں اور آنے والے عرصے میں اس جنگ کے […]
”آزاد“ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی بیداری شعور کانفرنس، عوام ایک نئی تحریک کے لیے پُرعزم ہیں!
ریلی کا آغاز بوائز ڈگری کالج کے گراؤنڈ سے کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل تھے۔ لوگوں کا جوش و جذبہ اس پروگرام میں قابل دید تھا۔ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیر بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان اور محنت کش عوام نے تاریخی اجتماع کر کے حکمرانوں کو […]
11 اکتوبر پشتون قومی عدالت: راہِ نجات کیا ہے؟
11اکتوبر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ پشتون قومی عدالت کے نام سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہو رہا ہے۔ اس جرگے میں پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت کے بقول پچھلی پانچ دہائیوں سے پشتون قوم پر ہونے والے مختلف مظالم کے نتیجے میں جو تباہی اور بربادی ہوئی ہے ان کی […]
عمر کوٹ: ڈاکٹر شاہنواز کا ریاستی قتل، ملائیت بمقابلہ عوامی مزاحمت
مملکت خداداد پاکستان کا جنم ہی برطانوی سامراج کے خطے میں مسلط کردہ ”تقسیم کرو اور حکمرانی کرو“ کی پالیسی کے تحت مذہب کے نام پر بے شمار معصوم لوگوں کے قتل، عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں، محنت کش عوام کو تقسیم کیے رکھنے اور مظلوم قومیتوں کے حق خود ارادیت کے انکار پر ہوا […]
بلوچستان: سڑک حادثات میں بڑھتا اضافہ اور نااہل حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی!
بلوچستان میں اس سال ٹریفک حادثات میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024ء کی پہلی سہ ماہی میں بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر 167 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 121 افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ دوسری سہ ماہی میں 170 حادثات پیش آئے جن میں 400 کے قریب افراد زخمی جبکہ […]
حکومت پنجاب کی مزدور دشمن پالیسیوں کے تحت واٹر منیجمنٹ کے 750 ملازمین کی نوکریوں سے بے دخلی۔۔۔ حل کیا ہے؟
نیشنل پروگرام فار ایمپروومنٹ آف واٹر NPIW”II کے زیر اہتمام محکمہ زراعت شعبہ واٹر منیجمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کام کرنے والے 750 ملازمین، جو کہ محکمے میں بیس سال سے کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے تھے، کو پنجاب حکومت کی طرف سے نوکریوں سے جبری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی […]
کمیونسٹ سے پوچھیے!
جواب: جی ہاں، ایسا ہونا بالکل ممکن ہے۔ لیکن اس سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے پاکستان میں بجلی کے شعبے میں موجود نجی پاور کمپنیوں یعنی آئی پی پیز کا کیا کردار ہے۔ اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداوار کی انسٹالڈ کپیسٹی 46000 میگاواٹ ہے (جبکہ ملکی مانگ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ […]