بلوچستان کے زخم!

پچھلے سال 8 اگست کو کوئٹہ میں دن دیہاڑے ایک خودکش حملے میں وکلا کی ایک بڑی پرت کو مارا گیا تھا۔ لیکن ریاستی اداروں کی طرف سے اس گھناؤنے حملے پر جو ردِعمل آیا اس نے بلوچستان کے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے اس بدبخت صوبے کے گھاؤ اور بھی گہرے کر دیئے

کوئٹہ:پیرامیڈیکس کے منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد تاخیر کا شکار 

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، کوئٹہ| پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال یونٹ کے جنرل سیکرٹری صاحب جان کاکڑ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسر میر اور محمد طارق کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیرامیڈیکس کے بنیادی مطالبات جن میں رسک الاؤنس، سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن کئی وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود حاصل نہیں ہوئے۔ […]

کوئٹہ: بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر ریاستی تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

|ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ| بلوچستان سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین جو کہ اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کررہے ہیں، پر ریاست کی طرف سے کل دوسرے روز بھی تشدد اور گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین نے گذشتہ سال اپنی نو منتخب کابینے کی […]

کوئٹہ: واپڈا لائن مین کی کرنٹ لگنے سے شہادت، ہائیڈرو یونین کے زیرِاہتمام صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، کوئٹہ| گزشتہ روز واپڈا کے لائن مین محمد علی موسیٰ خیل میں دورانِ ڈیوٹی کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع ہی پر شہید ہو گئے۔ واپڈا ہائیڈرو یونین کی طرف سے مذکورہ محنت کش کی شہادت کیخلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں اور محنت کش کے شہادت کے […]

کوئٹہ: پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کا دھرنا جاری، صوبہ بھر میں احتجاجی کیمپ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ!

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ| پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن، بلوچستان کا دھرنا جو کہ 17 اپریل سے تا حال جاری ہے اور مظاہرین مستونگ روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 15 مئی بروز پیر سے پیرامیڈیکس کے محنت کشوں نے صوبہ بھر کے تمام بڑے اضلاع میں جن میں خضدار، […]

کوئٹہ: پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور شیخ زید ہسپتال کے سامنے احتجاجی دھرنا!

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، کوئٹہ| پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کے ملازمین جو کہ گزشتہ ایک مہینے سے شیخ زید ہسپتال سریاب روڈ کوئٹہ کے سامنے احتجاجی دھرنا لگائے بیٹھے ہیں مگر حکمرانوں اور انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس بے حسی سے تنگ آکر پیر کے روز پیرامیڈیکس نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک […]

عہدِ نو میں قومی سوال

قوم پرستی کے ارتقا اور اہمیت و افادیت کوتاریخی واقعات کی کسوٹی پر پرکھتے ہوئے ہی جدید عہد میں قومی سوال کے کردار کا تجزیہ اور تناظر کو تشکیل دیا جا سکتا ہے

ریاستی پشت پناہی میں دہشت کا کاروبار

رپورٹ میں جہاں ریاستی اداروں کی زبوں حالی کا ذکر ہے وہاں اس امر کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ آخر یہ دہشت گرد تنظیمیں کس کی بنائی ہوئی ہیں اور وہ کس مقصد کے لیے بر سر پیکار ہیں۔ یہ دہشت گرد تنظیمیں ریاست کی اپنی بنائی ہوئی ہیں جو کہ اب خود ریاست کے گلے کا طوق بن گئی ہیں۔اور ریاستی ادارے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے انڈیا اور افغانستان پر الزام لگاتی ہیں، جس سے بلوچستان کے اندر ’’ایف سی‘‘ کی ہر گام پر چیک پوسٹوں کے حوالے سے سوال اٹھتا ہے کہ ان کا کیا مقصد ہے؟