ملتان: محنت کش خواتین کے عالمی دن پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں سٹڈی سرکل کا انعقاد

یہ دن محنت کش خواتین کا عالمی دن ہے نہ کہ عورتوں کا۔ ایک طبقاتی سماج میں کبھی بھی تمام عورتیں یا مرد برابر نہیں ہوسکتے۔ طبقاتی سماج کی موجودہ شکل یعنی سرمایہ دارانہ نظام میں آزاد وہ ہے جس کے پاس سرمایہ ہے، سرمایہ اگر کسی عورت کے پاس ہوگا تو وہ آزاد ہوگی

کوئٹہ: خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

خواتین کے عالمی دن آٹھ مارچ کے حوالے سے ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) اور پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیرِاہتمام گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کرییٹیو انجینئرز ایسوسی ایشن، پشتون ایس ایف، پشتون پروگریسیورائٹرز کے دوستوں نے شرکت کی

لاہور: پشتون محنت کشوں پر ریاستی درندگی

ہم سمجھتے ہیں کہ اس سارے ڈھونگ کو رچانے کا مقصد جہاں ایک طرف ریاستی اداروں کی مکمل نااہلی پر پردہ ڈالنا ہے وہیں دوسری طرف ان گھناؤنے اقدامات کے ذریعے ریاست اور حکمران طبقہ محنت کشوں کی طبقاتی جڑت کو توڑ کر انہیں نسلی اور قومی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتاہے۔ ورنہ کس کو نہیں معلوم کہ دہشت گرد اور ان کے حمایتی کون لوگ ہیں

ملتان: دو روزہ مارکسی سکول سرما 2017ء کا انعقاد

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام دو روزہ مارکسی سکول سرما 18 اور 19 فروری 2017ء کو ملتان میں منعقد ہوا۔ دو روز جاری رہنے والا یہ سکول بالشویک انقلاب کی 100ویں سالگرہ سے منسوب کیا گیا تھا

کراچی: سندھ بھر کی نرسز کی تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال!

7 فروری منگل کے دن سندھ بھر کی میل؍ فی میل نرسز اور نرسنگ طالبات نے اپنے مسائل کے حل کی خاطر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا، جس میں کراچی پریس کلب کے سامنے 800 سے زائد سٹاف تین روزہ دھرنے میں شریک ہوا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں موجود نرسزنے وہاں پر احتجاجی دھرنے دیئے

کراچی: 2فروری؛ پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سیمینار کا انعقاد

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کراچی| پی آئی اے کے شہید محنت کشوں کی پہلی برسی کے موقع 5 فروری کو ریڈ ورکرز فرنٹ کے بینر تلے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سیمینار بعنوان ’’محنت کش طبقے کی جدوجہد اور انسانیت کا مستقبل ‘‘منعقد کیا گیا جس میں محنت کشوں ، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور طلبہ نے […]

کوئٹہ: 2فروری؛ پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی، ریاستی جبر کیخلاف احتجاجی سیمینار

سیمینار میں مختلف مزدور یونینز اور طلبہ تنظیموں سے تعلق رکھنے وا لے 50 کے قریب افراد نے شرکت کی، جس میں واپڈا ہائیڈرو یونین، پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، ریلوے محنت کش یونین، پی آئی اے جوائنٹ ایکش کمیٹی، ایریگیشن ایمپلائز یونین، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ایپکا بی ڈی اے، بی ایس او اور پی ایس ایف کے عہدیدار شامل تھے

بہاولپور: 2فروری؛ پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی، ریاستی جبر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گذشتہ روز ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) اور پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی جانب سے پی آئی کے شہدا کی پہلی برسی پر ریاستی جبر کے خلاف فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا