ملتان: دو روزہ مارکسی سکول سرما 2017ء کا انعقاد

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام دو روزہ مارکسی سکول سرما 18 اور 19 فروری 2017ء کو ملتان میں منعقد ہوا۔ دو روز جاری رہنے والا یہ سکول بالشویک انقلاب کی 100ویں سالگرہ سے منسوب کیا گیا تھا

کراچی: سندھ بھر کی نرسز کی تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال!

7 فروری منگل کے دن سندھ بھر کی میل؍ فی میل نرسز اور نرسنگ طالبات نے اپنے مسائل کے حل کی خاطر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا، جس میں کراچی پریس کلب کے سامنے 800 سے زائد سٹاف تین روزہ دھرنے میں شریک ہوا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں موجود نرسزنے وہاں پر احتجاجی دھرنے دیئے

کراچی: 2فروری؛ پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سیمینار کا انعقاد

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کراچی| پی آئی اے کے شہید محنت کشوں کی پہلی برسی کے موقع 5 فروری کو ریڈ ورکرز فرنٹ کے بینر تلے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سیمینار بعنوان ’’محنت کش طبقے کی جدوجہد اور انسانیت کا مستقبل ‘‘منعقد کیا گیا جس میں محنت کشوں ، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور طلبہ نے […]

کوئٹہ: 2فروری؛ پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی، ریاستی جبر کیخلاف احتجاجی سیمینار

سیمینار میں مختلف مزدور یونینز اور طلبہ تنظیموں سے تعلق رکھنے وا لے 50 کے قریب افراد نے شرکت کی، جس میں واپڈا ہائیڈرو یونین، پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، ریلوے محنت کش یونین، پی آئی اے جوائنٹ ایکش کمیٹی، ایریگیشن ایمپلائز یونین، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ایپکا بی ڈی اے، بی ایس او اور پی ایس ایف کے عہدیدار شامل تھے

بہاولپور: 2فروری؛ پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی، ریاستی جبر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گذشتہ روز ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) اور پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی جانب سے پی آئی کے شہدا کی پہلی برسی پر ریاستی جبر کے خلاف فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

فیصل آباد:2 فروری یوم سیاہ، پی آئی اے کے شہیدوں کی پہلی برسی، ریاستی جبر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نجکاری کے خلاف جدوجہد کرنے والے پی آئی اے کے شہیدوں کی پہلی برسی کے موقع پرریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے فیصل آبادپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پی آئی اے کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نجکاری کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور نجکاری اور ٹھیکے داری نظام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پشاور: پی آئی اے کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر ریاستی جبر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے ان شہدا کے قاتل حکمرانوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام اداروں کی نجکاری روکی جائے اور پرائیویٹائز کئے گئے ادارے واپس قومی تحویل میں لئے جائیں