اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف ہزاروں ملازمین کا ڈی چوک پر احتجاج!

مہنگائی، غربت، بیروزگاری جیسے بڑھتے مسائل کا حل مزاحمت کے راستے ہی ممکن ہو سکتا ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز کے ورکرز نے اپنے حالیہ احتجاج سے یہ ثابت کیا ہے۔ اس مہنگائی اور دیگر مسائل کے پیچھے آئی ایم ایف کے گماشتہ پاکستانی حکمرانوں اور سرمایہ داروں کی عیاشیاں ہیں۔ ان عیاشیوں کے بدلے میں […]

لاہور: تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر میٹرو ملازمین کی جبری بر طرفی، ملازمین کا احتجاج، میٹرو سروس معطل کر دی

سیکیورٹی کمپنی کا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا تھا اور نئی کمپنی کو معاہدہ دیا گیا۔ میٹرو سروس میں ملازمین مختلف نجی کمپنیوں کے زیر اثر کام کر رہے ہیں۔ جو ملازمین کا استحصال کرنے میں کسی سے کم نہیں۔ ملازمین کوحکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم سے کم […]

اس مہینے کا سب سے بڑا حرام خور سرمایہ دار

اس مہینے کے حرام خور سرمایہ داروں کی فہرست میں گل احمد پاور کمپنی کے مالک کی بیوی نتاشہ دانش کو شامل کرتے ہیں۔ ویسے تو اس نام سے تو تمام قارئین واقف ہی ہوں گے۔ 30 اگست کو کار ساز کے مقام پر نشے میں دھت گاڑی سے عام غریب لوگوں کو کچلنے والی […]

پنجاب: آئی ایم ایف کی ایما پر ہزاروں سرکاری سکولوں کی نجکاری

عالمی سامراجی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایما پر پنجاب کے 18 ہزار سرکاری سکولوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ نجکاری کا حالیہ منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں لگ بھگ 18 ہزار سکولوں کو مختلف این جی اوز اور پرائیویٹ مالکان یعنی سرمایہ داروں کے حوالے […]

کوئٹہ: ہسپتالوں کی نجکاری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے 16 تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کا قیام!

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر بلوچستان، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن 2016، ینگ نرسز ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن […]

لاہور: پنجاب کالج میں طالبہ کے ریپ کے خلاف بڑے احتجاج، انصاف کے لیے کیسے لڑا جائے؟

یہ کالج ایک بڑے سرمایہ دار میاں عامر کی ملکیت ہے۔ وہی میاں عامر جو دنیا نیوز چینل سمیت کئی اور کاروبار بھی کرتا ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز بھی تعلیمی ادارے نہیں بلکہ اس کا دھندہ ہے جس سے یہ اربوں روپے کماتا ہے۔ اس سرمایہ دار کے پرائیویٹ کالج کی انتظامیہ کا کہنا […]

گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنان پر بڑھتا ریاستی جبر!

مورخہ 2 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت شیڈول فور، اور سائبر کرائم میں ڈالنے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے گھڑی باغ تا گلگت پریس کلب ایک علامتی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں نوجوان، طلبہ اور سیاسی […]

’کیا آپ کمیونسٹ ہیں؟‘، دو دن کے اندر سینکڑوں نے انقلابی کمیونسٹ پارٹی جوائن کرنے کی درخواست دے دی!

اس طرح سٹیکرز اور سوشل میڈیا پر ویڈیو اور ان سٹیکرز کی تصاویر دیکھ کر دون دن کے اندر ہی سینکڑوں لوگوں نے انقلابی کمیونسٹ پارٹی جوائن کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طلبہ اور محنت کشوں میں انقلابی تبدیلی کی کتنی شدید خواہش موجود ہے۔ مگر […]

”آزاد“ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی بیداری شعور کانفرنس، عوام ایک نئی تحریک کے لیے پُرعزم ہیں!

ریلی کا آغاز بوائز ڈگری کالج کے گراؤنڈ سے کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل تھے۔ لوگوں کا جوش و جذبہ اس پروگرام میں قابل دید تھا۔ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیر بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان اور محنت کش عوام نے تاریخی اجتماع کر کے حکمرانوں کو […]

سندھ: ڈاکو راج اور ریاستی نا اہلی کے خلاف عظیم الشان عوامی احتجاج

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، سندھ| گزشتہ ماہ سے کندھ کوٹ اور شکار پور میں محنت کش عوام کی جانب سے مسلسل بدامنی کے خلاف احتجاج جاری ہیں، جس کی حمایت میں اب تنگوانی سے لے کر دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی احتجاج کیے جارہے ہیں۔ جن میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت دیکھی […]