شام: مغربی سامراج کے گماشتہ جہادیوں نے بے گناہوں کا قتلِ عام شروع کر دیا
پچھلے سال دسمبر میں اسلامی گروہ HTS (حیات تحریر الشام) نے دمشق پر قبضہ کر لیا اور اس کے بعد سے یورپی سفارت کار اور عرب قائدین اب سوٹ بوٹ میں ملبوس سابق داعش اور سابق القاعدہ کمانڈر الجولانی سے مسلسل ملاقاتیں کر کے نئی حکومت کی ساکھ بنا رہے ہیں جس میں پریس برابر […]
امریکہ اور کینیڈا کی تجارتی جنگ پر کمیونسٹ کیا کہتے ہیں؟
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی تجارتی جنگ نے کینیڈین سیاست میں مرکزی اہمیت حاصل کر لی ہے۔ اس صورتحال کا جو بھی نتیجہ ہو، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال کا معیشت، سیاست اور طبقاتی جدوجہد پر دور رس اثر ہو گا۔ تمام اہم سیاسی پارٹیوں، […]
یونان: لاکھوں محنت کشوں کی تاریخ ساز عام ہڑتال
درج ذیل تحریر انقلابی کیمونسٹ انٹرنیشنل کے یونان سیکشن، انقلابی کیمونسٹ آرگنائزیشن کی جانب سے 28 فروری بروز جمعہ کو ہونے والی تاریخی عوامی ریلیوں کے سیاسی تجزیے پر مشتمل ہے جو کہ ٹمپی (Tempi) ریل سانحے (جس میں 57 لوگ مارے گئے تھے) کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد ہوئی ہیں۔ ”میرے لوگو، […]
انڈیا: کلکتہ کی جادیوپور یونیورسٹی میں طلبہ تحریک کا آغاز
جادیوپور یونیورسٹی انڈیا (Jadavpur University) کے طلبہ کوریاستی غنڈوں کے حملوں کا سامنا ہے، جو کہ کیمپسز میں طلبہ کی سیاسی سرگرمیوں پر جاری ریاستی کریک ڈاؤن کا ہی تسلسل ہے۔ یکم مارچ کو بائیں بازو کے ایک طالبعلم کو اس وقت ہسپتال منتقل کیا گیا جب ایک پرامن احتجاج کے دوران اسے حکومتی وزیر […]
گلگت بلتستان: حقوق دو، ڈیم بناؤ تحریک۔۔ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کا 3 ہفتوں سے احتجاجی دھرنا جاری!
|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، گلگت بلتستان| دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کا احتجاجی دھرنا پچھلے 3 ہفتوں سے اور یخ بستہ سردی کے باوجود پوری شدت سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں جاری یہ طویل المدتی احتجاج خطے کی تاریخ میں ایک منفرد اور غیر معمولی مظاہرہ بن چکا ہے، اس کی […]
ٹرمپ کی تجارتی جنگ: امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے کمیونسٹوں کا مشترکہ اعلامیہ
ہم انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو سیکشنز کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جس میں کینیڈا اور میکسیکو پر ٹرمپ حکومت کی جانب سے لگائی گئی محصولات کا مقابلہ کرنے کے لیے محنت کش طبقے کے اتحاد اور عالمگیریت کی لازمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ ٹرمپ حکومت کی جانب سے […]
امریکہ اور چین کا مصنوعی ذہانت کے میدان میں کانٹے دار مقابلہ
صرف ایک ہفتہ پہلے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نوجوان ٹیک دوستوں کی ایک نئی ٹیم کو اکٹھا کیا تاکہ بڑے فخر سے ”سٹار گیٹ“ کے نام سے منصوبے کا اعلان کر سکے۔ یہ اے آئی اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے پر 500 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ایک دیوہیکل سرکاری تعاون یافتہ منصوبہ ہے۔ […]
ٹرمپ زیلنسکی تلخ کلامی اور ورلڈ آرڈر کی دھجیاں: حقیقت کیا ہے؟
ایک قدیم چینی کہاوت ہے: ”کسی انسان کی سب سے بڑی بدقسمتی اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کہ وہ دلچسپ عہد میں زندہ ہے۔“ یہ قدیم دانائی اب اچانک مغربی دنیا کے حکمرانوں پر آشکار ہوئی ہے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان […]
انقلابی کمیونسٹ پارٹی: تاریخ اور تناظر
پاکستان میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کا قیام ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ عالمی سطح پر سرمایہ داری کے زوال اور دنیا بھر میں اس نظام کے خلاف ابھرتی عوامی بغاوتوں کے عہد میں اس پارٹی کا قیام پاکستان اور پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ مزدور تحریک کو نظریاتی بنیادیں فراہم کرنے اور […]
برطانیہ: ریفارم پارٹی کیوں مقبول ہو رہی ہے؟
فاراج کی ریفارم برطانیہ (Reform UK) پارٹی نے حالیہ رائے شماریوں میں لیبر اور ٹوری پارٹیوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ لیفٹ میں کچھ کا دعویٰ ہے کہ ریفارم کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ برطانوی محنت کشوں میں بڑھتی نسل پرستی اور انتہائی دائیں بازو کی پسندیدگی ہے۔ لیکن اس رائٹ ونگ پاپولزم کے […]