کراچی: انتظامیہ کی غنڈہ گردی کیخلاف تھل انجینئرنگ کے محنت کشوں کی جزوی کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنے کا آغاز

|رپورٹ: نمائندہ ورکرنامہ| تھل کے محنت کشو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں:ریڈ ورکرز فرنٹ  تھل انتظامیہ شاہد عباسی کے تبادلے اور محمد علی کی برطرفی کے فیصلے کو فی الفور واپس لے۔ مزدور رہنما تھل انجینئرنگ کے محنت کشوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود تھل انجینئرنگ کی […]

کوئٹہ: پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا 5 دسمبر اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا 7 دسمبر کو اظہارِ یکجہتی کے لیے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا اعلان

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، بلوچستان| پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے محنت کشوں کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ آج 74ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اس دوران مذکورہ محنت کشوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ان تین مہینوں کے عرصے میں کئی احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے کیے۔ مگر نااہل حکمرانوں کی نااہلی روزبروز […]

گلگت بلتستان میں ابھرتی عوامی تحریک 

|تحریر: فرحان گوہر| قراقرم ہائی وے کے بعد، پاکستان چین معاشی راہداری، ایک تاریخی چابک کی طرح گلگت بلتستان کے پرانے سماجی اور سیاسی تانے بانے کو توڑتے ہوئے عالمی سامراج کی منڈی میں دھکیلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس کا منطقی اظہار سماجی تحریکوں کی شکل میں ہورہا ہے۔ ان تحریکوں کی […]

فیصل آباد: پاور لومز ورکرز کی تحریک۔۔۔نتائج اور اسباق!

چوری اور محنت کشوں کے وحشیانہ استحصال کے بل بوتے پر ہی پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ مزدوروں کی طرف سے اجرتوں میں معمولی اضافے کا مطالبہ بھی مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیتا ہے۔ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ محنت کشوں کے شدید ترین استحصال کے بغیر نہ تو وہ اپنی پیداواری لاگت کو قابو میں رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی شرح منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں

فیصل آباد: پاور لومز کے مزدوروں کا احتجاجی دھرناآٹھویں روز میں داخل، تمام سیکٹر مکمل بند

فیصل آباد میں پچھلے آٹھ روز سے پاور لومز کے مزدوروں نے اجرتوں میں اضافہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ مزدور قیادت، انتظامیہ اور مالکان کے درمیان تقریباً چھ مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں جو کہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے

فیصل آباد: پاور لومز کے مزدوروں کی ہڑتال جاری‘ تمام سیکٹر مکمل بند

|رپورٹ: نمائندہ ورکرنامہ فیصل آباد| فیصل آباد میں پچھلے ایک ہفتے سے پاور لومز کے تمام سیکٹرز مکمل طور پر بند ہیں۔ مزدور اجرتوں میں اضافے کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ مگر مالکان کی طرف سے مزدوروں کو مطلوبہ اجرت نہیں دی جارہی۔ 7 اگست بروز سوموار کو پاور لومز کی تین بڑی یونینز لیبر […]

چین: محنت کشوں کے تلخ حالات زندگی؛ عوامی غم وغصہ زوروں پر، ہڑتالیں اور احتجاج مسلسل جاری

گذشتہ چند سالوں سے مینوفیکچرنگ، مائننگ، کنسٹرکشن اور سروسز سمیت تمام شعبوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہڑتالیں ہو دیکھنے کو ملی ہیں۔ چائنا لیبر بلیٹن کے مطابق سال 2016ء میں چین میں قریباً 2662 ہڑتالیں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے

کراچی: سندھ بھر کی نرسز کی تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال!

7 فروری منگل کے دن سندھ بھر کی میل؍ فی میل نرسز اور نرسنگ طالبات نے اپنے مسائل کے حل کی خاطر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا، جس میں کراچی پریس کلب کے سامنے 800 سے زائد سٹاف تین روزہ دھرنے میں شریک ہوا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں موجود نرسزنے وہاں پر احتجاجی دھرنے دیئے

کوئٹہ: بلوچستان ریذیڈنشل کالجز(لورالائی‘خضدار‘تربت) ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ| بلوچستان ریذیڈنشل کالجز(BRC) کے اساتذہ کی گذشتہ 11 دن سے جاری ہڑتال کامیاب اور تمام مطالبات منظور کر لئے گئے۔ واضح رہے کہ بلوچستان ریذیڈنشل کالجز(لورالائی‘خضدار‘تربت) کے اساتذہ نے اپنی تنخواہوں میں 75% ریذیڈنشل الاؤنس کی کٹوتی اور 2005ء ایکٹ جو کہ ان اداروں کو پرائیویٹائزکرنے کے حوالے سے تھا، […]