کوئٹہ: فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے محنت کشوں کی ہڑتال جاری، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان!
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ| فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے محنت کشوں کی جاری ہڑتال کو آج اکیس دن مکمل ہوگئے ہیں مگر تا حال حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے۔ صوبائی حکومت اور کرپٹ افسر شاہی سمیت کوئی بھی اُن کے مطالبات کو سننے کو تیار نہیں ہے۔ واضح رہے […]
پلندری: انقلابِ روس کی 99ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد
|رپورٹ: ماجد خان| ریڈ ورکر فرنٹ آزاد کشمیر پلندری کے زیر اہتمام انقلاب روس کی99ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی ریسٹ ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ پروگریسو یوتھ الائنس کے سرگرم کارکنان نے بھی بھر پور شرکت کی۔تقریب کی صدارت […]
لاہور: سانحہ گڈانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ| گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کشوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومتی نااہلی اور بے حسی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس واقعے […]
کراچی: بالشویک ڈے؛ ملیر میں تقریب اوراحتجاجی مظاہرہ
|رپورٹ: فارس راج| بالشویک انقلاب طبقاتی سماج کو بدلنے کی سب سے سنجیدہ کاوش ہے، واحد بلوچ جیسے سیاسی کارکنوں کی گمشدگی اور میر حاصل بلوچ جیسے نوجوانوں کا قتل عام سرمایہ دارانہ قومی ریاست کی زوال پذیری کا ثبوت ہے۔ عالمی منظرنامے میں جاری معاشی و سیاسی بحران سے نجات کا واحد راستہ پھر […]
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ: آئل ٹینکر میں دھماکے، 40سے زائد محنت کش جاں بحق، متعدد شدید زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
|رپورٹ: یامین لاسی، گڈانی| گڈانی شپ بریکنگ یارڈ بلوچستان میں آج صبح ایک آئل ٹینکر کی بریکنگ کے دوران پے در پے دھماکے ہوئے جس کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس سانحے میں 40سے زائد محنت کش جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے […]
کوئٹہ: فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا اپنے بنیادی حقوق اور مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ| پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے 29اکتوپر بروز ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اُٹھائے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین میں کوئٹہ کے تمام […]
لودھراں: سلور لائن کے محنت کشوں کا احتجاج، مطالبات منظور
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ| سلور لائن کے محنت کشوں اور ریڈ ورکر فرنٹ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مل کے گیٹ پرمظاہرہ کیا۔ سلور لا ئن ٹیکسٹائل مل لودہراں کے ورکر ایک طویل خامو شی کے بعد اس وقت کھڑے ہو ئے جب تمام بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے۔ اس وقت جب جانوروں […]
کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے جدوجہد
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ| سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ میں سینکڑوں کی تعداد میں محنت کش ڈیلی ویجز پرکام کر رہے ہیں۔ ان محنت کشوں کی کم از کم مدت ملازمت 7سال ہے۔ ان میں سے کئی محنت کشوں کی مدت ملازمت بیس سال ہو چکی ہے مگر وہ ابھی بھی ڈیلی ویجز پر […]
دادو: ’’موجودہ ملکی صورتحال اور تعلیم کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر لیکچر پروگرام کا انعقاد
|رپورٹ: خالد جمالی| دادو میں 16 اکتوبر بروز اتوار پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) اور ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) کی جانب سے لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا جس کا موضوع ’’موجودہ ملکی صورتحال اور تعلیم کا مستقبل‘‘ تھاجس پر بات کرنے کے لئے لاہور سے کامریڈ آفتاب اشرف کو دعوت دی گئی تھی ۔ اس پروگرام میں دادو […]
کوئٹہ: مرک فیکٹری میں محنت کشوں کا استحصال اپنی انتہاؤں پر
رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، کوئٹہ مرک گروپ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو کہ پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں سمیت کوئٹہ میں بھی اپنی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔ مرک فیکٹری کوئٹہ میں محنت کش پانچ مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں اور ان شعبہ جات کو ٹھیکیداری کے مزدور دشمن نظام کے تحت چلایا جا رہا […]