مصلوب مسیحی محنت کش اور بے حسی کا مظہر
ایسی مثال کسی اور ادارے میں کارِ سرکار کرتے ہوئے پیش آتی تو شاید ایثار و قربانی کی عظیم مثال بن کر جگمگاتی ہوئی ہماری درسی کتابوں کی زینت بنتی اور کم از کم بعد والے دو کو میڈل بھی ملتے
جنوبی ایشیا: نئے اتحاد، نئے تصادم
پچھلے کچھ عرصے سے جنوبی ایشیا اور اس کے گردو نواح میں علاقائی اور عالمی سامراجی ریاستوں کے مابین تعلقات میں تیز ترین تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ماضی کے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور ’’نئی دوستیاں‘‘ ان کی جگہ لے رہی ہیں۔ پرانے تضادات کے بطن سے نئے تضادات کا جنم ہورہا ہے
کشمیر: تحریکِ آزادی تاریخ کے اہم موڑ پر!
یہ کشمیر کی نئی نسل کی ایک انقلابی بغاوت ہے جو تخت دہلی اور اسلام آباد کو لرزا رہی ہے۔ کشمیر کی طلبہ تحریک نے کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور تبدیلی کا یہ عمل نہ تو کشمیر تک محدود ہے اور نہ اسے وہاں تک محدود رکھا جا سکتا ہے
پاکستان: سناٹے کی گونج
نئی نسل ماضی کے مزاروں کوپوجنے کی نہیں مستقبل کو تراشنے اور نکھارنے کی جدوجہد میں سرگرم ہونے کے پہلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے جو سبق حاصل کیا ہے اس کا نچوڑ یہ ہے کہ انہیں خود اپنے دم پر کچھ کرنا ہو گا۔ وہ سماج کی طبقاتی بنتر کو بھی زندگی کے تلخ تجربات سے سمجھ رہے ہیں
بینک مالکان ارب پتی، ملازمین کی زندگیاں عذاب
|نمائندہ ورکرنامہ| پاکستان میں پچھلی ایک دہائی میں کھمبیوں کی طرح ہر گلی محلے میں نئے بینک بنتے اور ان کی شاخیں کھلتی نظر آتی ہیں۔ بظاہر تو اس عمل سے لوگوں کو بڑی تعداد میں نوکریاں ملتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں اور ایک بہترسطح کا روزگار بھی ملتا نظر آتا ہے، یعنی سارا […]
بجٹ کا عذاب
حکمران طبقے کی معاشی ترقی کی تمام تر لفاظی سماج میں بہتری کی بجائے ابتری کا باعث ہی بنی ہے۔ محنت کش طبقے کی زندگی آئے دن نئی سے نئی مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔ اور حکمرانوں کے دعووں کی قلعی بھی عام عوام کے سامنے کھلتی جا رہی ہے
مشعل خان کا بہیمانہ قتل:جینا ہے تو لڑنا ہو گا!
کہنے کو تو یہ سیکیورٹی گارڈز، پولیس، فوج اور رینجرز کو تعلیمی اداروں کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے موجود ہیں مگر مشعل کے قتل نے ان کی اصلیت کا پردہ چاک کردیا ہے اور ان اداروں کا حقیقی کردار سامنے لے آیا ہے۔ ان قانونی غنڈوں کامقصد ہی طلبہ پر جبر کرنا، فیسوں میں اضافے یادیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھانے والے کو خاموش کروا دینا ہے۔
وادئ کشمیر کی بغاوت
کشمیر کی تحریک کو کچلنے کے لیے دونوں قابض ریاستوں کے حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور ان کاروائیوں کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تا کہ عوامی رائے عامہ تحریک کے خلاف استوار کی جا سکے
اداریہ ورکرنامہ: وہ خواب جو ہم نے دیکھا تھا!
اس وقت اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے یا پھر یہ فکر ہے کہ آئندہ عام انتخابات کون جیتے گا۔ ان تمام پارٹیوں کے نعرے بھی اسی مطالبے کے گرد گھومتے ہیں اور میڈیا، عدلیہ، افواج اور بیوروکریسی میں موجود حکمران طبقے کے تمام افراد […]
کیا مشال خان کی شہادت رائیگاں چلی گئی؟
مشال خان کی شہادت نے کمزور اور متذبذب طلبا تحریک کو ایک نئی معیاری جست لگائی ہے۔ اس نے دکھایا ہے کہ فیسوں میں اضافے سے لے کر دیگر مسائل کے حل کے لیے جرات مندی اور ثابت قدمی کے ساتھ آج بھی لڑا جا سکتا ہے