وادئ کشمیر کی بغاوت

کشمیر کی تحریک کو کچلنے کے لیے دونوں قابض ریاستوں کے حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور ان کاروائیوں کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تا کہ عوامی رائے عامہ تحریک کے خلاف استوار کی جا سکے

اکتوبر کے دفاع میں

اکتوبر انقلاب نے پرولتاریہ کی فتح کا اعلان کیا۔ عالمی سرمایہ داری کو پہلی عظیم شکست روس کی سرزمین پر ہوئی۔ زنجیر اپنی کمزور ترین کڑی سے ٹوٹ گئی۔ لیکن یہاں صرف کڑی نہیں ٹوٹی تھی بلکہ زنجیر ٹوٹی تھی

فاٹا کا معمہ

برطانوی سامراج کی باقیات ’’ایف سی آر‘‘ کا خاتمہ ایک خوش آئند امر ہے مگر یہاں اس بات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے سے عام قبائلی عوام کی زندگیوں پر کیا فرق پڑے گا؟ کیا فاٹا کے عام عوام کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، صحت، روزگار اور دہشت گردی سمیت دیگر سینکڑوں مسائل سے نجات مل جائے گی؟

عہدِ نو میں قومی سوال

قوم پرستی کے ارتقا اور اہمیت و افادیت کوتاریخی واقعات کی کسوٹی پر پرکھتے ہوئے ہی جدید عہد میں قومی سوال کے کردار کا تجزیہ اور تناظر کو تشکیل دیا جا سکتا ہے

ریاستی پشت پناہی میں دہشت کا کاروبار

رپورٹ میں جہاں ریاستی اداروں کی زبوں حالی کا ذکر ہے وہاں اس امر کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ آخر یہ دہشت گرد تنظیمیں کس کی بنائی ہوئی ہیں اور وہ کس مقصد کے لیے بر سر پیکار ہیں۔ یہ دہشت گرد تنظیمیں ریاست کی اپنی بنائی ہوئی ہیں جو کہ اب خود ریاست کے گلے کا طوق بن گئی ہیں۔اور ریاستی ادارے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے انڈیا اور افغانستان پر الزام لگاتی ہیں، جس سے بلوچستان کے اندر ’’ایف سی‘‘ کی ہر گام پر چیک پوسٹوں کے حوالے سے سوال اٹھتا ہے کہ ان کا کیا مقصد ہے؟

شہید حاصل رند: خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ!

|تحریر: ظریف رند| قتل چھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچ اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ اکتیس اکتوبر کی شومئی شام کا سوا چھ بجے کا بدقسمت لمحہ جس میں ہمارے پیارے اٹھارہ سالہ جوان سال بھائی میر حاصل رند بزدل مسلح درندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے جب وہ […]

بالشویک انقلاب اور قومی سوال

|تحریر: گلباز خان| 99 سال پہلے تاریخ کے اوراق میں ایک ایسے درخشاں باب کا اضافہ ہوا تھا جس نے کم وبیش پوری دنیا پر اثرات مرتب کئے۔ ایک ایسا واقعہ جس کی مخالفت یا حق میں شاید سب سے زیادہ لکھا اور بولا گیا۔ زار شاہی روس میں استحصال زدہ، محروم اور پسے ہوئے […]

پاک بھارت کشیدگی: طبقاتی جنگ کیخلاف قومی جنگ کاجنون

تحریر: |آدم پال| ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک دفعہ پھر دونوں جانب سے حب الوطنی کے پژمردہ جذبات کو بڑھاوا دینے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک ایسے سماج میں جہاں سرحد کے دونوں جانب بھوک، بیماری، بیروزگاری اور ذلت کی بہتات ہے وہاں ملک […]

14اگست: آزادی نہیں درماندگی کا جشن!

تحریر: |راشد خالد| 69سال پہلے برصغیر کی خونی تقسیم کے نتیجے میں دو ’’آزاد‘‘ ملک معرض وجود میں آئے؛ ہندوستان اور پاکستان۔ اور ان پچھلے تمام تر سالوں میں ان دونوں ممالک کے حکمران طبقات اپنی عوام کو یہ باور کروانے میں مشغول ہیں کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک ہیں۔ بالخصوص ہر سال […]

کشمیر: بغاوت کی آگ؛ جو بجھائے نہ بنے

تحریر: |یاسر ارشاد| گزشتہ ایک ہفتے سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بغاوت کی ایک نئی لہر امڈ آئی ہے۔ بھارتی قابض فوج کا وحشیانہ جبر تاحال اس بغاوت کو مزید بھڑکانے کا باعث بن رہا ہے۔ بغاوت کی اس تازہ لہر کا فوری موجب حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی دو ساتھیوں سمیت […]