|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، حیدرآباد|
حیدر آباد میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی چمبڑ برانچ کے زیرِ اہتمام ملک گیر سرگرمیوں کے تسلسل میں یومِ مئی کے موقع پر بچانی پمپ سے پریس کلب تک ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن گسٹا، ریڑھی مزدور سمیت دیگر محنت کشوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سامراجی گماشتہ حکمرانوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے سامراجی جنگوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس امر کی شدید مذمت کی کہ جنگ کے نام پر مہنگائی، نجکاری اور دیگر مزدور اور عوام دشمن پالیسیاں مسلط کی جا رہی ہیں جو سامراجی دلال حکمرانوں کی اصلیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ لہٰذا ان حکمرانوں سے کسی بھی قسم کی بھلائی کی توقع رکھنا محنت کش طبقے سمیت انسانیت کی توہین ہے۔ یہ ایپسٹین طبقے سے تعلق رکھنے والے آدم خور ہیں جن کو طبقاتی جدوجہد کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کامریڈ کریم پنھور نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ جنگیں ہمارے لیے موت اور سرمایہ داروں کے لیے منافع ہیں۔ لہٰذا ان تمام اقدامات کے خلاف طبقاتی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے سامراجیت، سامراجی جنگوں اور سرمایہ داری کا خاتمہ ہی انسانیت اور کرہ ارض کو ان غلاظتوں سے نجات دلا سکتا ہے جو کہ سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مظاہرین نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما احسان علی سمیت دیگر سیاسی کارکن کے فی الفور رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
