بہاولپور: گلستان ٹیکسٹائل ملز کے محنت کش ایک طویل سکوت کے بعد جدوجہد کیلئے پرعزم

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، بہاولپور| گلستان ٹیکسٹائل مل بہاولپور میں سب سے پرانی مل ہے جس نے کئی سال پہلے تک بارہ سو سے زائد خاندانوں کا روزگار منسلک تھا۔ اس کے علاوہ ملز کے ارد گرد بھی چھوٹے دکاندار اسی مل کے سہارے اپنے خاندانوں کودو وقت کی روٹی کھلانے کے قابل تھے۔ چند […]

کراچی: انتظامیہ کی غنڈہ گردی کیخلاف تھل انجینئرنگ کے محنت کشوں کی جزوی کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنے کا آغاز

|رپورٹ: نمائندہ ورکرنامہ| تھل کے محنت کشو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں:ریڈ ورکرز فرنٹ  تھل انتظامیہ شاہد عباسی کے تبادلے اور محمد علی کی برطرفی کے فیصلے کو فی الفور واپس لے۔ مزدور رہنما تھل انجینئرنگ کے محنت کشوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود تھل انجینئرنگ کی […]

فیصل آباد: پاورلومز کے محنت کشوں کے مسائل اور حل کے حوالے سے پروگرام 

3دسمبر بروزاتوارشام5 بجے چھٹے میل میں ’’پاور لومز کے محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے ریڈ ورکرز فرنٹ نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پاور لومز کے چھٹے میل، ساتویں میل، دھاندرہ، بلوموڑ کے محنت کشوں نے شرکت کی

کوئٹہ: پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا 5 دسمبر اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا 7 دسمبر کو اظہارِ یکجہتی کے لیے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا اعلان

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، بلوچستان| پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے محنت کشوں کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ آج 74ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اس دوران مذکورہ محنت کشوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ان تین مہینوں کے عرصے میں کئی احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے کیے۔ مگر نااہل حکمرانوں کی نااہلی روزبروز […]

پنجاب: سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری۔۔۔ حکومت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے!

خیبر پختونخوا اور سندھ میں کئی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے بعد اب پنجاب کے سرکاری ہسپتال بھی نجکاری کے وحشیانہ حملے کی زد میں آچکے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ’’ہیلتھ ریفارمز‘‘اور ’’آؤٹ سورسنگ‘‘جیسے خوش نما الفاظ کے پردے میں غریب عوام کو میسر صحت کی تھوڑی بہت سستی سہولیات بھی نجکاری کے ذریعے چھین لینے کا تہیہ کیا ہوا ہے

کوئٹہ: پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا احتجاجی کیمپ 65 ویں روز میں داخل مگر نااہل حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی برقرار!

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، کوئٹہ| پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا احتجاجی کیمپ جو کہ پچھلے دو مہینوں سے جاری ہے مگر نااہل صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی تاحال برقرار ہے۔ پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا احتجاج جو کہ اپنے بنیادی مطالبات اوردیگر حقوق کے سلسلے میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے ہیں۔ کل بروزِ […]

کوئٹہ: انقلابِ روس کے صد سالہ جشن کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد

انقلابِ روس کے صد سالہ جشن کے موقع پر ریڈورکرزفرنٹ(RWF) اور پروگریسیو یوتھ الائنس(PYA) کی جانب سے سی اینڈڈبلیو کمپلیکس لیبر ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع ’’انقلابِ روس کے سو سال اور عہدِحاضر کی مزدورتحریکیں‘‘

لاہور: تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف پاکستان سٹیل ملز کے محنت کشوں کا احتجاجی مظاہرہ

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، لاہور| تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف پاکستان سٹیل ملز کے محنت کشوں نے ہفتے کے روز لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے چھ ماہ سے مزدوروں کو تنخواہیں نہیں ادا کی گئیں اور 2013ء سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بھی ادا […]

بلوچستان میں مائنز کے اندر کام کرنیوالے محنت کشوں کی زندگیوں سے کھلواڑ!

|رپورٹ: ریڈورکرزفرنٹ، بلوچستان| بلوچستان کے اندر معدنیات جس میں کوئلہ اور کرومائیٹ کافی زیادہ مشہور ہے جبکہ دیگر معدنیات میں لوہا تانبا اور سونا ہے جہاں پر بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے مزدور کام کرتے ہیں۔ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان مہنگے اور قیمتی معدنیات کے ذخیروں پر کام کرنے والے […]