کوئٹہ: ایپکا بلوچستان کے زیرِ اہتمام بی ایم سی بحالی کے لیے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ!

بلوچستان اسمبلی کے سامنے تحریکِ بحالیٔ بی ایم سی کے لیے ایپکا بلوچستان کے زیراہتمام دھرنے کے 18 ویں دن بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا، جس میں ایپکا کے مختلف یونٹس کے علاوہ دیگر مزدور تنظیموں نے شرکت کی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن کی نجکاری نامنظور! ملازمین سراپا احتجاج!

نجکاری کے اس حملے کے خلاف جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ گہرے ہوتے معاشی بحران اور آئی ایم ایف کے سامراجی ادارے کی مسلط کردہ مزدور دشمن پالیسیوں پر عملدر آمد کے لیے حکمران طبقہ ہر حد تک جانے کو تیار ہے اور اس کا مقابلہ مزدور جڑت سے ہی کیا جاسکتا ہے

کوئٹہ: مزدور دشمن بجٹ کیخلاف ٹریڈ یونینز کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ!

ایک عام پروپیگنڈہ یہ کیا جا رہا ہے کہ مالی سال-21 2020ء کا بجٹ،ٹیکس فری بجٹ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بجٹ صرف اور صرف سرمایہ داروں اور حکمران طبقات کے لئے ٹیکس فری ہے مگر مزدور طبقے کیلئے اس بجٹ میں مہنگائی،بیروزگاری،نجکاری،غربت اور بربادی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

کراچی: کرونا وبا سے مقابلے کے لیے بھرتی کیا گیا نرسنگ سٹاف تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقلی کے لیے سراپا احتجاج‘ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ!

کووڈ نرسز ایکشن فورم کے بینر تلے سندھ بھر کے نرسنگ سٹاف کا پچھلے تین ماہ کی تنخواہوں اور ریگولرائزیشن کے لیے احتجاج جاری ہے جس میں آج پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

مظفر آباد: ینگ ڈاکٹرز کے دھرنے پر پولیس گردی مردہ باد! گرفتار ڈاکٹروں کو رہا اور مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں!

پولیس تشدد سے متعدد ڈاکٹر زخمی جبکہ پندرہ سے زائد ڈاکٹرز کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔ مظفرآباد کی لولی لنگڑی حکومت ینگ ڈاکٹرز کے انتہائی بنیادی اور جائز مطالبات کو منظور کرنے کی بجائے ان کے احتجاجی دھرنے کو ختم کرانے کے لیے ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے