بہاولپور: یوم مئی 2018ء‘ محنت کشوں اور نوجوانوں کی ریلی
محنت کشوں نے اجرتوں میں اضافے ،نجکاری اور ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کیخلاف ملک گیر ’عام ہڑتال‘ کا بینر اٹھا رکھا تھا
یوم مئی 2018ء کا پیغام: ملک گیر عام ہڑتال!
پاکستان میں 2008ء کے بعد جنم لینے والی مزدور تحریک کا ابتدائی مرحلہ محنت کش طبقے کو بے شمار قیمتی تجربات اور اسباق سے مسلح کرتے ہوئے اب اپنے اختتام کے نزدیک پہنچ چکا ہے اور مزدور تحریک اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے لئے تیار ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چند ایک بڑے واقعات یا حملے اس کے کردار کو بالکل تبدیل کر کے رکھ دیں گے
کراچی: سپر کیمیکلز کے محنت کشوں کے لئے جنرل ٹائرزیونین کا یکجہتی مارچ
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کراچی| لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں واقع سپر کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں محنت کشوں نے سپر کیمیکلز آواز لیبر یونین کے نام سے ایک یونین بنائی ہوئی ہے۔ لیکن ادارے کی انتظامیہ نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے اس یونین کے خلاف NIRC سے سٹے آرڈر حاصل کر لیا ہے اور لیبر […]
فیصل آباد ایریگیشن زون کے ملازمین کا کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج
ملازمین کا کہنا تھا کے اس بجٹ میں تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں۔اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بغیر کسی تاخیر کے مستقل کیا جائے
پیپسی کولا فیصل آباد : انتظامیہ کی ورکرز کے خلاف انتقامی کاروائی، 175جبری برطرف
ابتدائی طور پر تقریباً 175محنت کشوں کو جبری طور پر ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا۔ جس کے خلاف پیپسی کے ورکرز سراپا احتجاج ہیں
فرانس: ریل مزدوروں کی ہڑتال‘ طبقاتی جدوجہد کی نئی لہر
ریلوے کے محنت کشوں پر حملے کی صورت میں میکرون پورے محنت کش طبقے پر ہلہ بولنا چاہتا ہے۔ وہ انہیں کمزور اور مایوس کرتے ہوئے اپنے رد اصلاحات کے پروگرام کو فوری طور پر لاگو کرنا چاہتا ہے
لاہور: پنجاب بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، لاہور| گذشتہ روز پنجاب بھر سے آئی ایک ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا سارا دن جاری رہا۔ یہ ہیلتھ ورکرز پنجاب کے دور دراز کے علاقوں سے سخت مشکل حالات اور معاشی تنگدستی کے باوجود اپنے مطالبات منوانے کا عزم […]
گوجرانوالہ: سونیکس فیکٹری کے مالکان کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد، محنت کش کی خود کشی
10روز قبل فیکٹری مینیجر اور مالک نے رفیق پر فیکٹری سے 3 لاکھ روپے مالیت کی پیتل کی بنی پلیٹیں چوری کرنے کا الزام لگایا اور مبینہ طور پر کئی دنوں تک اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے
کراچی: سندھ بھر کی نرسز ایک بار پھر سڑکوں پر!
|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کراچی| 13 مارچ کو پراونشل نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی دھرنے کی کال دی گئی، جس میں نرسز کے علاوہ نرسنگ سٹوڈنٹس کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کی قیادت کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے بھی ہم انہی مطالبات کے لیے سڑکوں پر آئے تھے […]
اسلام آباد: وفاقی ملازمین کا مستقلی، اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج
|رپورٹ: عمر ریاض، ریڈ ورکرز فرنٹ، اسلام آباد| گذشتہ روز فیڈریشن فار فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کی کال پر مختلف وفاقی اداروں کے ملازمین کی بڑی تعداد درپیش مسائل کے خلاف اسلام آباد پریس کے سامنے اکٹھی ہوئی۔ احتجاج کی قیادت چئیرمین چوہدری مختار نے کی۔ منتظمین میں عمران مغل صدر فیڈریشن، شاہد جنجوعہ جنرل سیکرٹری، […]