لاہور: 5 اکتوبر کو ’کمیونسٹ فیسٹیول‘ منعقد کرنے کا اعلان!

| انقلابی کمیونسٹ پارٹی، لاہور | سرمایہ داری کے عالمی بحران نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ منڈیوں کا انہدام، اجرتوں پر حملے، روزگار کا خاتمہ، ماحولیاتی تباہی اور جنگوں نے انسانی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ یہ وہ عہد ہے جس میں پرانے تمام جھوٹ اور فریب ایک ایک کر […]

سندھ: سرکاری ملازمین نے مزدور دشمن اقدامات کیخلاف پورے صوبے میں کام چھوڑ ہڑتال کر دی!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، حیدرآباد| آئی ایم ایف اور دیگر سامراجی اداروں کے گماشتہ حکمرانوں کی جانب سے محنت کش عوام پر معاشی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی تسلسل میں، دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ میں بھی پیپلز پارٹی، جو خود کو نام نہاد جمہوریت کی علمبردار کہلواتی ہے، نے مزدور دشمن […]

میں نے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کیوں جوائن کی؟

|تحریر: صائم گجر، لاہور| جب میں تقریباً 15 یا 17 سال کا تھا، تو میں نے ایسی چیزیں محسوس کرنا شروع کیں جنہوں نے مجھے اندر سے پریشان کیا۔ میرے آس پاس کی دنیا میں، خاص طور پر میرے اپنے معاشرے، اسکول اور کھیل کے کلب میں، میں نے دیکھا کہ لوگوں کے ساتھ ان […]

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی تعمیر: انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے فیصلے کون لوگ اور کیسے کرتے ہیں؟

|تحریر: فضیل اصغر| نون لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت باقی تمام پارٹیوں کا مفاد پرستی اور لوٹ مار کے علاوہ کوئی نظریہ نہیں۔ لہٰذا ان پارٹیوں میں موجود تمام لوگ اپنے اپنے مفادات کیلئے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ کسی کو ٹھیکے چاہئیں تو کسی بڑے سرمایہ دار نے ٹیکس یا بجلی چوری کرنی […]

طبقاتی جنگ ہی تمام جنگوں کا خاتمہ کرے گی!

انڈیا اور پاکستان کی چار روزہ جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے حکمران جنگ جیتنے کے دعوے کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب محنت کش عوام کا کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ دونوں ملک کے عوام بھوک، بیماری، بیروزگاری اور ذلت کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے حکمران دفاعی […]

پاکستان بجٹ 2025ء: طبقاتی جنگ میں نیا موڑ

پاکستان وفاقی بجٹ 2025-26ء کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بجٹ پہلے 2 یا 3 جون 2025ء کو پیش کیا جانا تھا لیکن اب اسے 10 جون تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ IMF کی اسٹاف ٹیم 23 مئی کو اپنا دورہ مکمل کر کے واپس جا چکی ہے۔ وفاقی وزرا اور عالمی مالیاتی ادارہ اسے […]

بدلتی دنیا اور پاکستان کا مستقبل: انقلاب یا بربریت؟

|تحریر: آدم پال| ٹرمپ کے دو اپریل کے اقدامات نے پوری دنیا میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ دنیا بھر کی منڈیاں تہہ و بالا ہو چکی ہیں اور ہر طرف قیامت کے منظر ہیں۔ تجارتی جنگ کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ پوری دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادوں میں زلزلہ […]

محنت کشوں میں انقلابی اسٹڈی سرکل کیسے منظم کیا جائے؟

(تحریر: آفتاب اشرف) محنت کش طبقے کی ہر اول پرتوں کو کمیونسٹ نظریات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں منظم کرنا انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے۔ اس مقصد کے لیے ملکی سطح پر فیکٹریوں، ملوں، عوامی اداروں اور مزدور بستیوں میں محنت کشوں پر مشتمل انقلابی اسٹڈی سرکلز کے انعقاد […]

کالج سٹوڈنٹس کے احتجاج: جنریشن Z نے انقلابی سیاست میں پہلا قدم رکھ دیا!

کون سوچ سکتا تھا کہ پنجاب کالج جیسے پرائیویٹ ادارے کے سٹوڈنٹس، جن کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ لوگ انتہائی غیر سنجیدہ ہیں، ریپ جیسے سنگین مسئلے پر پورے ملک میں عظیم الشان احتجاج کریں گے۔ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لائکس لینے کے لیے سارا سارا دن فالتو کانٹینٹ کے پیچھے بھاگنے […]

ٹرمپ، پاکستان اور نیا عہد

امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے حکمران دانتوں میں انگلیاں دبائے امریکہ میں آئے اس سیاسی زلزلے کو دیکھ رہے ہیں اوراس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح ہو چکا ہے کہ امریکی سماج تبدیل […]