فاٹا کا معمہ

برطانوی سامراج کی باقیات ’’ایف سی آر‘‘ کا خاتمہ ایک خوش آئند امر ہے مگر یہاں اس بات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے سے عام قبائلی عوام کی زندگیوں پر کیا فرق پڑے گا؟ کیا فاٹا کے عام عوام کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، صحت، روزگار اور دہشت گردی سمیت دیگر سینکڑوں مسائل سے نجات مل جائے گی؟

لاہور: پشتون محنت کشوں پر ریاستی درندگی

ہم سمجھتے ہیں کہ اس سارے ڈھونگ کو رچانے کا مقصد جہاں ایک طرف ریاستی اداروں کی مکمل نااہلی پر پردہ ڈالنا ہے وہیں دوسری طرف ان گھناؤنے اقدامات کے ذریعے ریاست اور حکمران طبقہ محنت کشوں کی طبقاتی جڑت کو توڑ کر انہیں نسلی اور قومی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتاہے۔ ورنہ کس کو نہیں معلوم کہ دہشت گرد اور ان کے حمایتی کون لوگ ہیں

موت بانٹتا گڈانی

سرمایہ داری کا سانپ اپنے پھن پھیلائے غریب محنت کشوں کی زندگیوں پر حملے کر رہا ہے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اس سے قبل بھی کئی حادثات رو نما ہوئے ہیں مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ اس ایک جگہ پر کام کرنے والے افراد کی تعداد کم از کم 4000ہے مگر ان 4000محنت کشوں کے لیے کوئی ڈھنگ کا ہسپتال موجود نہیں ہے

پاکستان: خواتین اور پسماندہ سماج

یہاں خواتین کے حقوق پر ملائیت اور سرمایہ دارانہ لبرل ازم کے مابین ایک لڑائی کے طور پیش کیا جاتا ہے، جس سے خواتین کی حالت زار تو خیر کیا بہتر ہونی، حکمران طبقات کے مفادات کا تحفظ ہی ہوتا ہے

ملتان: دو روزہ مارکسی سکول سرما 2017ء کا انعقاد

پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام دو روزہ مارکسی سکول سرما 18 اور 19 فروری 2017ء کو ملتان میں منعقد ہوا۔ دو روز جاری رہنے والا یہ سکول بالشویک انقلاب کی 100ویں سالگرہ سے منسوب کیا گیا تھا

تعلیم کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لوٹ مار کا ہی ایک طریقہ ہے جس کو انتہائی خوبصورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں ’پبلک‘ تو پس دھوکہ دینے کے لئے لگایا گیا ہے حقیقت میں تو یہ بس ’پرائیویٹ پرائیویٹ‘ ہی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ سرمایہ داری کی بنائی اس مقدس ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ یہ ریاست اب اپنی رعایا کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بھی قابل نہیں رہی

امریکہ میں تاریخ ساز عوامی تحریک کے دنیا پر اثرات!

یہ تمام تر صورتحال امریکی سماج میں آنے والی ایک تاریخی تبدیلی کی غمازی کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ امریکہ کا سماج مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔ امریکی صدر کی حلف برداری اور اقتدار کے پہلے ہفتے کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر تحریکیں پہلے کبھی نہیں ابھریں

کراچی: سندھ بھر کی نرسز کی تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال!

7 فروری منگل کے دن سندھ بھر کی میل؍ فی میل نرسز اور نرسنگ طالبات نے اپنے مسائل کے حل کی خاطر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا، جس میں کراچی پریس کلب کے سامنے 800 سے زائد سٹاف تین روزہ دھرنے میں شریک ہوا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں موجود نرسزنے وہاں پر احتجاجی دھرنے دیئے