ایران: احتجاجی تحریک سامراجی گِدھوں کے نشانے پر!

دہائیوں سے امریکہ اور یورپی طاقتوں نے ایران پر ظالمانہ (معاشی و اقتصادی) پابندیوں کی پالیسی اپنائے رکھی جو کہ 2012ء میں شدت اختیار کرتے ہوئے مکمل تجارتی پابندیوں تک پہنچ گئی، ایسی صورتحال میں مغربی لیڈروں کی حمایت کی بیان بازیاں کسی کام نہ آئیں گی بلکہ ایران کی سراپا احتجاج عوام کو مزید اشتعال دلانے کا سبب بنیں گی

ایران: کاخِ امرا کے درودیوار ہلنے لگے!

ملا ریاست کی تاریخ میں ان احتجاجوں کی مثال نہیں ملتی۔ اس سے قبل ریاست نے کبھی اتنے وسیع پھیلاؤ کی حامل تحریک نہیں دیکھی اور پہلے کبھی کسی تحریک کا اتنا ریڈیکل اور غیر متزلزل موڈ نہیں رہا۔ ہمدان جیسے انتہائی قدامت پسند شہر میں لوگوں کے نعرے تھے: ’’خامنہ ای ایک قاتل ہے، اس کی حکومت ناجائز ہے!‘‘

ایران: عوامی تحریک سے ملا ریاست لرزاں

پچھلے چار دن سے ایرانی ریاست کو 1979ء کے انقلاب کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے عوامی احتجاجوں کا سامنا ہے۔ یہ ایک دیو ہیکل تبدیلی ہے اور اس نے ملا آمریت کو بنیادوں تک ہلا کر رکھ دیا ہے

ایران: حالیہ زلزلے نے حکومتی نا اہلی عیاں کر دی!

|تحریر: لیزا رائے| 12 نومبر کوایران عراق کے سرحدی علاقے میں 7.3ریکٹر سکیل کی شدت کا زلزلہ آیا، جس نے ایران کے شمال مغربی صوبے کرمانشاہ سے لے کر عراقی کردستان میں حلبجہ تک پھیلے ہوئے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ سبھی حکمرانوں نے متاثرین اور کُرد علاقوں کی حمایت میں بیانات دیئے اور […]

سعودی عرب: گہرے ہوتے بحران میں بکھرتا شاہی خاندان

|تحریر: ولید خان| (نوٹ: یہ تحریر ہفتے کی رات ولی عہد محمد بن سلمان کی تطہیری مہم کے شروع کرنے سے پہلے لکھی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن کے نام پر اس تطہیری مہم میں اب تک تقریباً دو درجن سابق وزیر، چار حاضر سروس وزیر اور گیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا […]

عراقی کردوں کے خلاف سامراجی قوتوں کا گٹھ جوڑ

گزشتہ پیر کے دن لاکھوں عراقی کردوں نے ایک ریفرنڈم میں عراق سے علیحدگی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق میں ووٹ دیا۔ 92.73 فیصد ووٹروں نے کرد آزادی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ شرکت کی شرح 72.16 فیصد تھی۔ عراقی کرد عوام کی بھاری اکثریت نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا عراق کی نیم فرقہ پرست مرکزی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

قطر تنازعے کے اصل محرکات

پچھلے ایک مہینے سے سعودی عرب، عرب امارات اور بحرین نے قطر کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے جبکہ مصر نے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں۔ ان واقعات نے مشرق وسطیٰ میں ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ہے جس کے حوالے سے دنیا کی بڑی سامراجی طاقتیں کافی پریشان ہیں

دہشت گردی کا پاگل پن اور سرمایہ داری کی علالت

محنت کش طبقہ ہی وہ واحد قوت ہے جو دہشت گردی کو شکست دے سکتی ہے اور سرمایہ داری اور سامراجیت کے خلاف سنجیدہ جدوجہد کر سکتی ہے۔ حکمران طبقہ اور دہشت گرد، دونوں محنت کش طبقے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں

جنوبی ایشیا: نئے اتحاد، نئے تصادم

پچھلے کچھ عرصے سے جنوبی ایشیا اور اس کے گردو نواح میں علاقائی اور عالمی سامراجی ریاستوں کے مابین تعلقات میں تیز ترین تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ماضی کے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور ’’نئی دوستیاں‘‘ ان کی جگہ لے رہی ہیں۔ پرانے تضادات کے بطن سے نئے تضادات کا جنم ہورہا ہے