عالمی معیشت کی بحالی کی امید۔۔۔حقیقت یا سراب؟

حالیہ معاشی اعداد و شمار کے مطابق عالمی معیشت کے زوال کی شرح میں کمی آئی ہے جس کو دیکھ کر سرمایہ داروں اور سٹاک مارکیٹوں نے سکھ کا سانس لیا۔ تاہم کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا اور لاک ڈاؤن میں نرمی سے آنے والی ناگزیر بہتری سے گہرے معاشی، سماجی اور سیاسی بحران کا منظر نامہ تبدیل نہیں ہوگا۔

عالمی مالیاتی بحران اور دہکتی دنیا

سرمایہ دارانہ نظام جانکنی کے عالم میں ہے۔ یہ کوئی معمولی بحران نہیں بلکہ ایک نامیاتی بحران ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام اپنی طبعی عمر پوری کر چکا ہے۔ ایک نئی عالمی کساد بازاری کا آغاز ہوچکا ہے جوکہ 1930ء کی دہائی سے بھی بدتر ہے۔بدترین کٹوتیاں اور گرتا معیار زندگی ناگزیر ہیں۔

کرونا وبا، عوام دشمن حکمران اور شعبۂ صحت کے محنت کش

ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کو اپنی بقا کی خاطر خود متحرک ہو نا پڑے گا۔ جہاں پر نسبتاً بہتر قیادتیں موجود ہیں وہاں ان قیادتوں پر ریڈیکل اقدامات کے لئے دباؤ ڈالنا ہو گا اور جہاں قیادت موقع پرستی کی دلدل میں بالکل غرق ہو چکی ہے وہاں نئی، لڑاکا اور دیانت دار قیادت تراشنی ہو گی

کراچی: کرونا وبا سے مقابلے کے لیے بھرتی کیا گیا نرسنگ سٹاف تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقلی کے لیے سراپا احتجاج‘ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ!

کووڈ نرسز ایکشن فورم کے بینر تلے سندھ بھر کے نرسنگ سٹاف کا پچھلے تین ماہ کی تنخواہوں اور ریگولرائزیشن کے لیے احتجاج جاری ہے جس میں آج پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی