قدر، قیمت اور منافع
’’قدر ، قیمت اور منافع‘‘ یا ’’اجرت ، قیمت اور منافع‘‘ در اصل کارل مارکس کی ان تقاریر پر مبنی ہے جو انہوں نے 20اور 27جون 1865ء کو پہلی انٹرنیشنل کی جنرل کونسل کے دو اجلاسوں میں کیں۔
خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست کا آغاز
’’خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست کا آغاز‘‘ فریڈرک اینگلز کا وہ شاہکار ہے جس نے خاندان، انسانی معاشرے میں ذاتی ملکیت کے تصور اور ریاست کے ازلی و ابدی، مقدس اور غیر تغیر پذیر ہونے جیسے تمام تر رجعتی اور قدیم خیالات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔
کیمونسٹ مینی فیسٹو The Communist Manifesto
کیمونسٹ مینی فیسٹو کو کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز نے تحریر کیا اور 1848ء میں شائع ہوا ۔اپنی اشاعت کے بعد سے لے کر یہ دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی سیاسی دستاویز بن چکا ہے۔
میری زندگی
’’میری زندگی‘‘ بالشویک انقلاب کے لیڈر لیون ٹراٹسکی کی خود نوشت ہے جوکہ 1930ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ لیون ٹراٹسکی نے اسے اپنی جلا وطنی کے پہلے سال میں ترتیب دیا جب وہ ترکی میں مقیم تھے۔
ریاست اور انقلاب
’’ریاست اور انقلاب‘‘ بالشویک انقلاب کے قائد ولادیمیر لینن کی شہرہ آفاق کتاب ہے۔ یہ کتاب لینن نے جولائی 1917ء میں اس وقت لکھی جب وہ زیرِ زمین پارٹی کی قیادت کر رہے تھے۔
عورت اور خاندان
ایک محنت کش عورت کی زندگی گھر سے شروع ہو کر خاندان‘(جو سماج کا بنیادی یونٹ ہے) اورکام کی جگہ کے گرد گھومتی ہے اور یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔
سوشلسٹ انقلاب کے بعد پاکستان؟
عالمی مارکسی رجحان کے پاکستان سیکشن کی 31ویں کانگریس ، 10-11مارچ 2012ء کو ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ہم اپنے قارئین کے لئے اس کانگریس کی چوتھی دستا ویز’’سوشلسٹ انقلاب کے بعد پاکستان؟‘‘شائع کر رہے ہیں۔