|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل|

امریکی سامراج کے گھٹن زدہ دباؤ کے تحت کیوبا اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ آر سی آئی کے مختلف حصے دنیا بھر میں اکتوبر کے دوران کیوبا کے انقلاب کے دفاع کے لیے متحرک ہو رہے ہیں!
خود امریکہ میں بھی امریکہ کے انقلابی کمیونسٹ کیوبا کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور اپنے مشترکہ دشمن، امریکی سامراج کے خلاف ایک مہم کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے دس بڑے شہروں میں ریلیوں کا منصوبہ بنایا ہے، جن کی حمایت ایک مربوط سوشل میڈیا مہم کے ذریعے کی جائے گی۔
کینیڈا میں بھی انقلابی کمیونسٹ پارٹی کیوبا کے انقلاب کے موضوع پر ٹورونٹو میں (25 اور 26 ستمبر کو) اور ایڈمنٹن میں (اکتوبر میں) عوامی اجلاس منعقد کر رہی ہے، جبکہ وینکوور (Vancouver) میں سامراج کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر ایک روزہ مارکسی سکول بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں مقامی برانچز یکجہتی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور انہیں سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ دنیا بھر میں آر سی آئی (RCI) کے مختلف سیکشنز کیوبا کے انقلاب کے دفاع میں ریلیوں، سفارت خانوں کے باہر احتجاجی مظاہروں اور کھلے اجلاسوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی متحرک ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو اپنے منصوبے یا رپورٹس اس پتے پر بھیجیں Cuba-solidarity@marxist.com
کیوبا کے لیے آواز بلند کرنے کا اس سے زیادہ اہم وقت کبھی نہیں آیا۔ 1959ء میں کیوبا کا انقلاب یعنی دنیا کی سب سے بڑی سامراجی طاقت سے محض 90 میل کے فاصلے پر سرمایہ داری کا تختہ الٹنا دنیا بھر کے محنت کشوں اور نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔
تب سے امریکہ نے انقلاب کو تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے جس میں حملہ اور ایک مجرمانہ ناکہ بندی بھی شامل ہے، جس نے کیوبا کو تنہا، کمزور اور بھوک کا شکار کر دیا ہے۔
لیکن 3 جنوری کو وینزویلا پر حملے کے بعد، امریکی سامراج نے جزیرے کا گلا گھونٹنے کی اپنی کوششیں مزید سخت کرنے کا حوصلہ حاصل کر لیا ہے اور توانائی اور آمدنی کے ذرائع کو کاٹ رہا ہے۔ وہ کیوبا کو ایک انسانی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں، جس کا مقصد اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔
کیوبا کے انقلاب کا خاتمہ دنیا بھر کے محنت کش طبقے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا۔ آگے بڑھنے کا واحد راستہ عالمی سوشلسٹ انقلاب کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
لہٰذا، انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل (RCI) غیر مشروط طور پر انقلاب اور اس کی کامیابیوں کا دفاع کرتی ہے، جو منصوبہ بند معیشت کی بنیاد پر حاصل کی گئی تھیں۔
اس موسمِ گرما میں آر سی آئی (RCI) کی قیادت نے متفقہ طور پر کیوبا کے انقلاب اور اس کے مستقبل کے بارے میں ایک بیان منظور کیا جو یہاں دستیاب ہے۔
ہم اپنی اس ویب سائٹ کو آر سی آئی کے مختلف سیکشنز سے موصول ہونے والے مزید منصوبوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
ہم کہتے ہیں:
امریکی سامراج، مردہ باد!
کیوبا کے انقلاب کا دفاع کرو!
دنیا بھر کے محنت کشو، ایک ہو جاؤ!