سندھ: خواتین پر تشدد، ریپ اور قتل کے متعدد واقعات کی پُر زور مذمت!

ریاستِ پاکستان خواتین کے لیے ایک قبرستان میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ہر روز ریپ، قتل، کاروکاری، ہراسانی، گھریلو تشدد اور جبری مذہبی تبدیلی کے واقعات سوشل میڈیا پر نشر ہونا معمول بن چکا ہے۔ یہ صورتِ حال بلاشبہ انسانی سماج میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کا واضح عکس ہے۔ رواں سال سندھ میں […]

سندھ: سرکاری ملازمین و محنت کشوں کی ہڑتال کو کیسے کامیاب بنایا جا سکتا ہے؟

اس وقت پوری دنیا میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور یہ معاشی بحران سرمایہ دارانہ نظام کا عالمی نامیاتی بحران ہے جس کے باعث حکمراں طبقہ آئے روز اجرتوں میں کمی، پینشن میں کٹوتیوں، ملازمتوں کا خاتمہ، عوامی اداروں کی نجکاری، ڈاؤن سائزنگ اور جبری ریٹائرمنٹ جیسے اقدامات کرنے پر تلا ہوا […]

سندھ میں حالیہ سیاسی ابھار: محرکات، امکانات اور اسباق

تحریر: پارس جان وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار کے گھر کو مشتعل افراد نے نذرِ آتش کر دیا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند روز قبل کارپوریٹ فارمنگ اور دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف سندھ کی ایک قوم پرست تنظیم کے کارکنوں کے احتجاجی دھرنے پر […]

سندھ: کارپوریٹ فارمنگ اور دریا کا سوال!

سرمایہ دارانہ نظام نامی اژدہا، انسانی سماج کے ہر شعبے کو منافع کی ہوس کے تحت نگلتا چلا جا رہا ہے۔ 280 ملین لوگوں کی ہجرت، ہر تیس میں سے ایک بے گھری کا شکار، جنگ کی وجہ سے صرف فلسطین میں 43 ہزار سے زائد نہتے لوگوں کا قتل عام اور روزانہ بھوک، لا […]

سندھ: ڈاکو راج اور ریاستی نا اہلی کے خلاف عظیم الشان عوامی احتجاج

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، سندھ| گزشتہ ماہ سے کندھ کوٹ اور شکار پور میں محنت کش عوام کی جانب سے مسلسل بدامنی کے خلاف احتجاج جاری ہیں، جس کی حمایت میں اب تنگوانی سے لے کر دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی احتجاج کیے جارہے ہیں۔ جن میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت دیکھی […]

عمر کوٹ: ڈاکٹر شاہنواز کا ریاستی قتل، ملائیت بمقابلہ عوامی مزاحمت

مملکت خداداد پاکستان کا جنم ہی برطانوی سامراج کے خطے میں مسلط کردہ ”تقسیم کرو اور حکمرانی کرو“ کی پالیسی کے تحت مذہب کے نام پر بے شمار معصوم لوگوں کے قتل، عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں، محنت کش عوام کو تقسیم کیے رکھنے اور مظلوم قومیتوں کے حق خود ارادیت کے انکار پر ہوا […]